30 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے میٹنگیں اور سیاسی جلسے شروع ہو گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے کارنر میٹنگوں اور جلسے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اسی سلسلے میں آج سوات میں عمران خان اور لاھور میں مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔   مولانا فضل الرحمان نے آج مينار پاکستان پر جلسے ميں منشور پيش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر انتخابات کرانے ميں کوئي رکاوٹ نہيں۔جے يو آئي ف کے سربراہ نے ايم ايم اے بحال نہ ہونے پر بھي افسوس کا اظہار کيا ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔  پاکستان تحریک انصاف مینگورہ میں پہلی بار عوام طاقت دکھائے گی۔تحریک انصاف سوات کے صدر ڈاکٹر امجد کاکہنا ہے کہ جلسے میں دو ڈہائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242